Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کی دھمکی، کیا بالی وڈ انڈر ورلڈ کے لیے آسان ہدف ہے؟

1960 سے ممبئی انڈرورلڈ کا فلمی صنعت کے ساتھ ایک پیچدہ سا تعلق رہا ہے۔ (فوٹو: ایکس)
بالی وڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کو جان سے مارنے اور بھتے کی دھمکیاں موصول ہو رہیں جس کے بعد ان خدشات نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری ایک بار پھر انڈرولڈ کے زیراثر آرہی ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گو کہ گینگ وائلینس اور بھتہ بالی وڈ کے لیے نیا نہیں ہے لیکن حالیہ دنوں کے اندر اہم ستاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بالی وڈ کی دنیا کی چکاچوند اور کامیابی نے اس انڈسٹری کی تاریک سائیڈ (جان سے مارنے کی دھمکیاں، بھتہ اور منظم جرائم کو) کافی عرصے سے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔
تاہم میگا سٹار کو ملنے والی دھمکیوں نے اب بالی وڈ انڈسٹری کے اس رخ کو زیادہ قریب سے جانچنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
حالیہ برسوں میں کئی بالی وڈ میگا سٹار کو ایسی صورتحال کا سامنا رہا ہے جو حقیقت اور فسانے کے درمیان فرق کو ختم کرتا نظر آیا ہے۔  چونکہ زندگیاں اور ان سے جڑی بے پناہ دولت سٹیک پر ہے اس لیے حکام کو ان دھمکیوں کو نہایت سنجیدگی سے لینے پر مجبور کر دیا ہے۔

نرم ہدف

بالی وڈ میں گینگ کے حملے اور انڈرورلڈ کی انوالومنٹ کوئی نئی بات نہیں اور ان معاملات کا تعلق منظم جرائم کے نیٹ ورکس سے ہوتا ہے۔
ماضی میں یہ نیٹ ورکس انڈسٹری میں فلم سازوں، پروڈیوسرز اور ایکٹرز پر اثرانداز ہوتے رہے ہیں۔
چونکہ سلیبریٹیز اپنے مزاج اور کام کی نوعیت کے سبب معاشرے پر بڑا اثر و رسوخ رکھتے ہیں اس لیے وہ آسان ہدف بن جاتے ہیں۔
1960 سے ممبئی انڈرورلڈ کا فلمی صنعت کے ساتھ ایک پیچدہ سا تعلق رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں شوبز ستاروں کو گینگسٹرز اور پرینکسٹرز کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس نئے ٹرینڈز پر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
سلمان خان، شاہ رخ خان، وکرانت میسی، کنگنا رناوت اور  دیگر کو جان سے مارنے اور بھتے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے کے الزام میں ایک وکیل فیضان خان کو گرفتار کیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

5 نومبر کو بندرا پولیس سٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی جس میں شاہ رخ خان کو مارنے کی دھمکی دے کر 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے ایک وکیل فیضان خان کو گرفتار کیا جس کے بعد پولیس نے عدالت سے 15 نومبر تک ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔
ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ گروپ پر بھیجے گئے مسیج میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے بطور بھتہ طلب کیا گیا اور ان کی زندگی کے کو لاحق مبینہ خطرات کی بات کی گئی۔
یہ مسیج سلمان کو ملنے والی پانچویں دھمکی تھی۔ پولیس کی تفیتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک موسیقار اپنے لکھے ہوئے ایک گانے کو سلمان خان کی جانب سے مشہور کرانا چاہتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے اس جھوٹی دھمکی کو استعمال کیا۔
یہ دھمکیاں صرف سپر سٹارز کو ہی نہیں موصول ہوئی ہیں بلکہ وکرانت میسی اور دیگر فنکاروں کو بھی ملی ہیں۔

شیئر: