Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک میلہ 2024: خیبر پختونخوا کے قیدیوں کی تیارکردہ مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی

اسلام آباد کے لوک میلہ 2024 میں خیبرپختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹال میں قیدیوں کی طرف سے بنائی گئی کھیڑیاں، شال، فرنیچر، لیدر سمیت دیگر مصنوعات کو پیش کیا گیا۔ سٹال میں سینٹرل جیل پشاور کی جانب سے بنائی گئی لیدر کی مصنوعات، سینٹرل جیل مردان سے پتھر کی مصنوعات، سینٹرل جیل سوات سے شال جبکہ سینٹرل جیل ہری پور میں بنائی گئی فرنیچر کی مصنوعات رکھی گئی تھیں۔ ان اشیا کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 30 فیصد قیدیوں کو بطور انعام دی جاتی ہے۔ مزید صالح سفیر عباسی کی رپورٹ میں

شیئر: