بولٹن.... گریٹر مانچسٹر میں گالف کے کھلاڑی اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب ایک چھوٹے طیارے نے انکے گالف کورس میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ پائلٹ کو خدشہ تھا کہ اسکا انجن فیل ہوچکا ہے۔ کھلاڑیوں نے جب دیکھا کہ ایک چھوٹا طیارہ گالف کورس میں اتر رہا ہے توانہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔اس واقعہ میں نہ تو پائلٹ اور نہ ہی طیارے کو کوئی نقصان پہنچا۔ اگرچہ اترتے ہوئے طیارے کو ہچکولے بھی لگے۔ پائلٹ کا کہناتھا کہ اس نے انجن فیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ کرتب دکھانے کی پریکٹس کررہا تھا کیونکہ پائلٹ کو ایسی ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ اس نے بتایا کہ دو نشستی طیارہ گالف کورس میں اتارنے کا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ قریب کوئی ایئرپورٹ نہیں تھا۔طیارہ بری طرح ہل رہا تھا اس لئے میں نے ایئرپورٹ حکام سے واپس آنے کی اجازت طلب کی لیکن ایئرپور ٹ دور ہونے کے باعث میدان میں ہی طیارہ اتارنا ضروری سمجھا۔