لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وارنٹ گرفتاری رنگ روڈ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر درج مقدمے میں جاری کی گئی ہے۔
توڑ پھوڑ کا مقدمہ لاہور کے تھانہ مناواں میں درج ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت سے تھانہ مناواں لاہور کے مقدمہ نمبر 4499/24 میں تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا۔
اس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نےوارنٹ جاری کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق لیکن نو مئی کی تاریخ نہیں دہرانا چاہیے: غفور حیدری
جمیعت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے کا آئینی اور جمہوری حق حاصل ہے لیکن نو مئی کی تاریخ نہیں دہرانا چاہیے۔
منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں غفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کا حق آئین اور قانون دیتا ہے لیکن اگر کوئی نو مئی کی تاریخ دہرانا چاہتا ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔
اس پر ان سے سوال ہوا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ نو مئی کے ذمہ دار تحریک انصاف ہے تو غفور حیدری نے جواب دیا کہ ’کچھ ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی نے کیا۔‘
’پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ نو مئی کو احتجاج تھا یا جو تھا، وہ نا پسندیدہ عمل تھا۔‘
غفور حیدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر سنجیدہ انسان ہے۔ ’ ریاست کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتا ہے، اس سے علی امین گنڈاپور کی سنجیدگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‘
اس سوال پر کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے رابطہ کیا تھا تو ان کا جواب تھا کہ ’وہ اپنے پلیٹ فارم پر احتجاج کر رہے ہیں ہم سے کیوں وہ رابطہ کریں گے۔‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے لوگوں کی پی ٹی آئی کے فساد میں کوئی دلچسپی نہیں: عظمیٰ بخاری