گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کے لیے سپیڈ بریکرز کے ضوابط مقرر
سپیڈ بریکرز کے لیے’سعودی روڈ کوڈ‘ کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
روڈ جنرل اتھارٹی نے شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنے کے لیے سپیڈ بریکرز کے معیار اور ضوابط مقرر کر دیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شاہراہوں اور عام روڈز پر سپیڈ بریکرز بنانے کے لیے ’سعودی روڈ کوڈ‘ کے معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ’ہائی ویزے، پل اور انڈر پاس یا ٹنلز میں سپیڈ بریکرز بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ جن مقامات پر سپیڈ بریکرز بنانے درکار ہوں، ان کے بارے میں باقاعدہ ٹیکنکل رپورٹ کا ہونا ضروری ہے جس میں وہ مقام جہاں بریکر بنانا مقصود ہوں کی وضاحت کی جائے۔ علاوہ ازیں اس کی بھی وضاحت کی جائے کہ بریکر بنانے کی ضرورت کیوں ہے۔‘
سعودی روڈ کوڈ کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ جن سڑکوں پر جہاں حد رفتار فی گھنٹہ 50 کلو میٹر ہے وہاں سپیڈ بریکر نہیں بنائے جا سکتے۔
سپیڈ بریکرز کی اونچائی 70 سے 90 ملی میٹر سے زیادہ نہ ہو تاہم وہ سڑکیں جہاں حد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو وہاں 100 ملی میٹر اونچائی تک بنانے کی اجازت ہو گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں