سعودی عرب اور پاکستان نے ریاض اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ تجویز پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی۔ اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور ریاض اور اسلام آباد میں موجود مماثلت کا جائزہ اس ویڈیو رپورٹ میں پیش کر رہے ہیں۔