پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اٹک پہنچ گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک کی حدود میں داخل ہوکر ہارون بریج پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے قافلے کی راہ میں پہلی رکاوٹ غازی بروتھا کے مقام پر 14 کلو میڑ بعد آئے گی۔
غازی بروتھا پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے اسلام آباد کے مختلف راستوں کی بندش شروع کر دی ہے۔
کھنہ پل سے اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے پنجاب کی حدود میں داخل
پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے خیبر پختوانخوا سے آنے والے تمام قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
کے پی سے سب سے بڑے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔
کے پی کے جنوبی اضلاع کا قافلہ عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
عمر امین کے قافلے میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور بلوچستان سے آئے ہوئے قافلے شامل ہیں۔ اسی قافلے میں میانوالی کے قافلے بھی شامل ہیں، یہ قافلہ براستہ میانوالی موٹر وے پہنچ رہا ہے۔
ہزارہ ریجن کا قافلہ ہری پور ٹیکسلا روڈ سے ہوتے ہوئے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔
صرف خیبر پختونخوا سے جتھے آ رہے ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حفاظتی اقدامات کے جائزہ لینے کے لیے ڈٰی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ہماری ذمہ داری اسلام آباد کا تحفظ کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پورے پاکستان سے نہیں صرف خیبر پختونخوا سے جتھے آ رہے ہیں جو اسلام آباد کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملک کو نقصان اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملک بھر میں موبائل سروس کھلی ہے تاہم موبائل ڈیٹا سروس بند ہے، ہم صورت حال کو دیکھتے ہوئے موبائل ڈیٹا سروس بھی جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔‘
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام کے ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے بھی ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند
بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت، وزیر عدل و انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔
وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی پیر کو پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خیبر پختوانخوا سے پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ پنجاب کے حدود میں داخل