جدہ: فیناتیک جی ٹی ورلڈ چیلنج دو روزہ کار ریس کل سے ہو گی
جدہ: فیناتیک جی ٹی ورلڈ چیلنج دو روزہ کار ریس کل سے ہو گی
جمعرات 28 نومبر 2024 20:11
دو روزہ کار ریس سعودی تاریخ کی طویل ترین سرکٹ ریس ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام
جدہ میں 2024 فیناتیک جی ٹی ورلڈ چیلنج یورپ کے فائنل راؤنڈ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ جمعہ کو 49 گاڑیوں پر مشتمل فیلڈ ٹریک جدہ کورنیش سرکٹ کے ریسنگ ٹریک پر چھ گھنٹے طویل اینڈورنس کپ ریس میں حصہ لے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی لاجسٹکس سروسز کی کمپنی SAL کے تعاون سے جدہ میں پہلی بار ہونے والے کار ریسز مقابلوں میں دو بڑی موٹرسپورٹ ریسز شامل ہیں
29 اور 30 نومبر کو منعقد ہونے والی دو روزہ ریس سعودی تاریخ کی طویل ترین سرکٹ ریس میں 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
ریس میں حصہ لینے والے معروف کار مینوفیکچررز پورشے، ایسٹن مارٹن، فراری، لیمبورگینی، میک لارن، مرسڈیز اے ایم جی، بی ایم ڈبلیو ایم سپورٹ، آؤڈی سپورٹ اور فورڈ کی گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ ریس جی ٹی 4 یورپین سیریز رافا ریسنگ کلب کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے، جس میں چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جو سعودی موٹرسپورٹ کے شائقین کے لیے سنسنی خیز مناظر پیش کرے گی۔
پرو کیٹیگری میں دنیا کے بہترین ڈرائیورز اور ٹیموں کے درمیان ٹاپ آنرز میں نمائشی مقابلے ہوں گے۔
گولڈ کیٹیگری ابھرتے ہوئے ڈرائیونگ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے مخصوص ہے۔
سلور کیٹیگری شوقیہ اور نیم پیشہ ور ڈرائیورز کے لیے مسابقتی پلیٹ فارم ہے۔
برانز کیٹیگری میں تجربہ کار پروفیشنلز اور باصلاحیت نوجوان ڈرائیورز شامل ہوں گے۔
جدہ جی ٹی ریس 2024 کے آفیشل ٹائٹل سپانسر سعودی لاجسٹک سروسز SAL نے گذشتہ روز پیر کو بتایا تھا کہ سپین کے بارسلونا اور ویلینسیا کی بندرگاہوں سے 70 سے زائد گاڑیاں جدہ بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں۔
جدہ جی ٹی ریس ایسا اینڈورنس ریسنگ ایونٹ ہے جو اس میں حصے لینے والے ڈرائیورز کو اپنی حدود آزمانے، قوت ارادی،حکمت عملی اور کارکردگی کا امتحان لینے کا موقع فراہم کرے گی۔
دو روزہ تقریب میں فیملیز کے لیے فین زون میں لائیو انٹرٹینمنٹ، تفریحی سرگرمیاں اور فوڈ فیسٹیولز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں