Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے عراقی اور لبنانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

خطے کی صورتحال اور کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو قاہرہ میں غزہ میں انسانی امداد سے متعلق وزارتی کانفرنس کے موقع پرعراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب کی ملاقات میں لبنان کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح الحسینی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: