Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان کو ہرا کر پاکستان فائنل میں

پول بی میں پاکستان نے اپنے تینوں جبکہ ملائیشیا نے دو میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ (فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن فیس بک)
پاکستان نے ایشین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
منگل کو مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
پاکستان اب تک اس ٹورنامنٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے گروپ میچ میں عمان کو سات صفر سے ہرا دیا تھا۔ پاکستان نے گروپ میچز میں بنگلہ دیش اور چین کو بھی آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ 
پول بی میں پاکستان نے اپنے تینوں جبکہ ملائیشیا نے دو میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان نے نہ صرف سیمی فائنل بلکہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
ملائیشیا اور انڈیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ پاکستان ایونٹ کا فائنل چار دسمبر کو کھیلے گا۔

شیئر: