امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق دونوں ملکوں کے مضبوط برادرانہ تعلقات، تعاون اور اشتراک کے مختلف پہلووں پر بات کی گئی جو ان کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
اردن کے فرمانروا نے اماراتی صدر کو قومی دن پر مبارکباد دی۔ امارات اور اس کے عوام کے ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے خطے میں تنازعات کو بڑھنے سے روکنے، ریجنل سکیورٹی، استحکام کے تحفظ، دوریاستی حل پر مبنی منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کےلیے واضح روڈ میپ کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔