کنگ فہد کاز وے: سعودی عرب اور بحرین کے درمیان 30 ملین مسافروں کی آمد و رفت
پل عبور کرنے کے دورانیے میں 21 منٹ کی کمی ہوئی ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب و بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد کاز وے ذریعے رواں برس 13 ملین گاڑیاں اور 30 ملین مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ فہد کاز وے فاؤنڈیشن کے سی ای او یوسف العبدان نے ریاض میں ہونے والی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس میں اخبار 24 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’پل کی توسیع کے بعد ازدحام کے وقت پل عبور کرنے کے دورانیے میں 21 منٹ کی کمی ہوئی ہے۔‘
کنگ فہد کاز وے پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے کہنا تھا’ فاونڈیشن کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے ’ای جسر‘ کی ایپ لانچ کی گئی ہے جس سے ٹول ٹیکس پیشکی ادا کرکے پل عبور کرنے کا وقت مزید 15 سے 3 سیکنڈ کم ہوجاتا۔‘
واضح رہے سعودی عرب اور بحرین کو آپس میں جوڑنے والا کنگ فہد پل دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اتفاق کے بعد 1406 سالِ ہجری میں تعمیر کیا گیا تھا۔
رواں برس 2024 میں بحرین و سعودی عرب کے مابین پل کے ذریعے 13 ملین گاڑیوں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔