Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر شیخ تمیم سے دوحہ میں سعودی وزیر کی ملاقات

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اتوار کو دوحہ میں سعودی وزیر مملکت و کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا خیرمقدم کیا ہے۔
قطری نیوز ایجنسی قنا کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے امیر قطر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہییں مزید ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور سعودی وزیر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل حمد بن سلیمان السلیم بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز دوحہ فورم کے دوران قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دورران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: