Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر غیرملکی کی وڈیو میں لگائے گئے الزامات کی حقیقت کیا ہے؟

سعودی عرب کے قصیم ریجن کی پولیس نےسوشل میڈیا پر انڈین شہری کی جانب سے جاری کی گئی وڈیو میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔
بیان میں کہا گیا’غیرملکی نے دعوی کیا تھا کہ اس کے گھر پرریڈ کرنے والوں نے اہل خانہ کو پریشان کیا، چیزوں کو توڑا قیمتی اشیا بھی چرائی گئی ہیں۔‘
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے بتایا’ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کے بارے میں متعلقہ ادارے کی ٹیموں نے معاملے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ واقعہ غیرملکی کے اپنے ملک میں پیش آیا تھا جس کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں۔‘
قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے باریک بینی سے قانونی کارروائی کرنے کے بعد حقیقت حال سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: