والدین، بہن اور بھائی کو جلا کر مارنے والے سعودی شہری کو سزائے موت
کمرے میں بند کیا اور دروازے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی ریجن میں والدین، بہن اور بھائی کو قتل اور جلانے والے سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ مشرقی ریجن میں مقیم سعودی شہری مھند بن زھیر علی الملا نے اپنے والد، والدہ صدیقہ بنت حسین آل درویش، بہن عقیلہ اور بھائی محمد کو کمرے میں بند کیا اور دروازے پر پٹرول چھڑک کرکمرے کو آگ لگا دی۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا قانون نافذ کرنے والےادارے کی ٹیموں نے جلد ملزم کا سراغ لگا کر اسےگرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اپنے سنگین فعل کااعتراف کیا۔
ادارہ پراسیکیوشن نے چار افراد کے قتل کا کیس عدالت میں داخل کردیا جہاں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کاحکم سنا دیا گیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلےکو اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا اور سزائے موت کی توثیق کردی۔