Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل ایمرجنسی کے باعث انڈیا کے مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے جدہ جانے والی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ انڈیا کے ایک مسافر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
سنیچر کی صبح کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈیگو کمپنی کے مسافر طیارے نے طبی ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے جدہ جانے والی پرواز نے رات 10 بج کر 54 منٹ پر لینڈ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی والے مسافر کو فوری دوائیں فراہم کی گئیں جس سے اُن کی حالت بہتر ہوئی۔
پی اے اے کے مطابق ڈاکٹروں نے انڈین مسافر کو بعد ازاں پرواز کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسافر کو طبی امداد ملنے کے بعد انڈیگو ایئرلائن کے ایئربس اے 321 کی پرواز رات 2 بجے کے قریب دوبارہ اپنی منزل جدہ روانہ ہوئی۔
انڈیا سے سعودی عرب اور دیگر پڑوسی عرب ملکوں کو جانے والی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔

شیئر: