Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے کا حفاظتی جنگلہ چوری، ’جوتے اور موزے کب تک بچیں گے‘

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کا حفاظتی جنگلہ چوری ہو گیا۔
 مجسمے کے حفاظتی جنگلے کو چوری کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں چور کو جنگلہ چوری کرکے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس تھانہ کینٹ نے واقع کا مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔
ماڈل ٹاؤن اے میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ نشئی اور چوروں کا ٹارگٹ بنتا آیا ہے۔ تین سال قبل اس مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کرلی گئی تھی۔
اس وقت بھی سوشل میڈیا پر مجسمہ چوری ہونے کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ 
ایک صارف ان اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’دیکھتے ہیں اب جوتے اور موزے کتنے دن بچے رہتے ہیں۔‘

ایک اور وائرل پوسٹ میں لکھا گیا ’یہ ہماری قوم ہے اور ہم اپنے قومی ہیروز کے ساتھ ایسا کرتے ہیں۔ کیا ہم سچ میں محسن کش لوگ ہیں؟‘
کنٹونمنٹ بورڈ نے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد یادگاری مجسمہ کو محفوظ رکھنے کے لئے  چبوترہ دو فٹ مذید بلند کر دیا تھا اور اس کے گرد حفاظتی آہنی جنگلہ بھی لگایا گیا۔
یادگاری مجسمہ سے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد سول سوسائٹی نے ایک عارضی ہاکی اور گیند بھی لگا دی تھی۔
تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر  مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر کے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

شیئر: