Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مشرق وسطی کا سب سے بڑا ’سالمن‘ فش فارم

سالمن فش فارم 10 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب کے حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے ’سالمن‘ فش فارم کا افتتاح کیا ہے۔
مشرق وسطی کی سطح پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فارم ہوگا جس کی سالانہ پیداورار ایک لاکھ ٹن کے قریب ہوگی۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت پانی، زراعت و ماحولیات کے زیر انتظام قائم کیا جانے والا فارم 10 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے جس میں 4352 مربع میٹر پر فارم ہاوس کی عمارت ہو گی جبکہ اکواپونیک فارمنگ کے لے ایک لاکھ مربع میٹر پر حوض بنائے گئے ہیں۔
وزارت ماحولیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فہد الحسنی نے نے کہا’ فارمنگ کا منصوبہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ فش فارمنگ سے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے مقامی ضرورت کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔‘
علاوہ ازیں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ڈاکٹر طریف الاعمی کا کہنا تھا’ فش فارمنگ کے منصوبے میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ماہرین بھی مقامی ہیں جو اس میدان میں غیرمعمولی مہارت کے حامل ہیں۔‘
نائب وزیر زراعت و پانی انجینئرمنصور المشیطی نے بتایا ’فش فارمنگ کا منصوبہ مشرق وسطی کی سطح پر سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف غذائی ضرورتوں کو پورا کی جاسکے گا بلکہ روزگار کے بھی بے شمار مواقع میسرآئیں گے۔‘

شیئر: