Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا سابق انڈین وزیراعظم منموہن سنگھ کی وفات پر اظہار تعزیت

انڈیا کی صدر در وپدی مرمو کو الگ الگ تعزیتی پیغام بھیجے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے انڈیا کی صدر در وپدی مرمو کو الگ الگ تعزیتی پیغام بھیجے ہیں۔
یادرہے انڈیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کو دہلی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 92 سال تھی۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کو جمعرات کو انڈیا کے وقت کے مطابق شام آٹھ بجے دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسے۔
منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک انڈیا کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ انڈین پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 33 سال تک رکن رہنے کے بعد رواں برس اپریل میں سبکدوش ہوگئے تھے۔
منموہن سنگھ 1991 میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے انڈین وزیراعظم پی وی نرسمھا راؤ کی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے۔ ان کو اس دور کی معاشی اصلاحات کا معمار کہا جاتا ہے جن کی بدولت انڈیا کی معیشت دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گئی اور معاشی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔

شیئر: