دارجلنگ ۔۔۔۔۔گورکھا جن مکتی کے سربراہ ویمل گورنگ نے جمعہ کو گورکھا لینڈ علاقائی انتظامیہ کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورکھا حامیوں پر پولیس فائرنگ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رہے گی اور کل جماعتی اجلاس 29جون تک کیلئے ملتوی کردیا گیاہے۔ گورنگ نے کہا کہ ہماری تنظیم 27جون کو جی ٹی اے معاہدے کو نذرآتش کریگی۔دریں اثناء تجزیہ نگاروں کے مطابق ویمل کا استعفیٰ حکومت پر دباؤ کا ہتھکنڈہ ہے اور اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ دارجلنگ میں علیحدہ ریاست کیلئے حکومت پر مزید دباؤ ڈالا جائے۔گورکھا کے کئی اور رہنما استعفیٰ دینگے۔