سعودی عرب میں ایک سال میں نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟
نجی شعبے میں اعلی عہدوں پر بھی سعودی شہریوں کو تعینات کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے ’گزشتہ برس 2024 میں نجی شعبے کے سعودی ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
اخبار24 کے مطابق نجی شعبے میں گزشتہ برس 50.5 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا جو سعودائزیشن کے حوالے سے وزارت افرادی قوت کی پالیسی کی کامیابی ہے۔
نجی شعبے میں اعلی عہدوں پر بھی سعودی شہریوں کو تعینات کیا گیا۔
وزارت کا کہنا تھا ’ افرادی قوت کو عملی تربیت فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ’وعد‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1.3 ملین روزگار کے لیے تربیتی مواقع فراہم کرچکا ہے۔
پلیٹ فارم سے ٹریننگ حاصل کرنے والے سعودی شہریوں کو باسانی ملازمت مل جاتی ہے۔
ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے بھی وزارت نے ’جدارات‘ کے عنوان سے پلیٹ فارم شروع کیا ہے جہاں 2 لاکھ 10 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔
وزارت افرادی قوت کے ریکارڈ کے مطابق مملکت میں مجموعی طورپر بے روزگاری کے تناسب میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو گروپ 20 ممالک میں بے روزگاری کے حوالے سے مملکت پانچویں نمبر پر ہے۔
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کے حوالے سے بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چھ برس قبل کے اعداد وشمار کے تناظر میں گزشتہ برس 7.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی ملازمین کی تعداد 2.4 ملین ہے جن میں مرد و خواتین شامل ہیں جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار افراد نے پہلی بار ملازمت اختیار کی۔
مملکت کی لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین ملازمین کی تعدا 35.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جن میں اعلی اور درمیانے عہدوں پر 43 فیصد خواتین شامل ہیں۔