دبئی میں سال نو پر 25 لاکھ افراد نے میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کیا
گزشتہ سال نو کے موقع پر 22 لاکھ 88 ہزار631 افراد نے سفر کیا تھا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں نئے سال 2025 کی تقریبات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ، شیئرڈ موبلٹی اور ٹیکسیوں کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 25 لاکھ دو ہزار 447 تک پہنچ گئی۔
وام کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال نو کے موقع پر 22 لاکھ 88 ہزار631 افراد نے سفر کیا تھا۔
دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنوں پر گیارہ لاکھ 33 ہزار251 اور دبئی ٹرام میں 55 ہزار 66 افراد نے سفر کیا۔
کل چار لاکھ 65 ہزار779 مسافروں نے پبلک ٹرنسپورٹ بسوں کا استعمال کیا۔
میرین ٹرانسپورٹرز سروسز سے 80 ہزار 66 افراد جبکہ ای بکنگ وہیکلز نے ایک لاکھ 95 ہزار 651 مسافروں کو سروسز فراہم کیں۔
مشترکہ ٹرانسپورٹ وہیکلز نے ایک ہزار 238 اور ٹیکسوں نے پانچ لاکھ 71 ہزار 98 مسافروں کو منزل پر پہنچایا۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے) نے بتایا ’دبئی میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے بنائے گئے ایک جامع منصوبے کے باعث نئے سال کے جشن کے مقامات پر مسافروں کی آمد ورفت کسی رکاوٹ کے بغیر اور محفوظ رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نئے سال کی آتشبازی نہ صرف سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے بھی ایک اہم کشش کا باعث ہے۔