Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بورڈ میں میرا وقت ختم ہو چکا ، شہریار

لندن...پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں میرا وقت ختم ہو چکا۔ نیا چیئر مین آئین کے تحت ہی بنے گاتاہم اگر بورڈ کے سرپرست اعلیٰ نے مجھے پھر نامزد کیا تو ان کا حکم سر آنکھوں پرلیکن اب ذمہ داری سنبھالنے کیلئے درکار قوت موجود نہیں ۔ لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیا چیئرمین وزیر اعظم کے نامزد شدہ 2 ارکان گورننگ بورڈ میں سے کوئی ایک ہوگا ۔حتمی چناو الیکشن سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے 3 سال اب مکمل ہونے والے ہیں اتنے ہی عرصے کیلئے ہی چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا۔

 

شیئر: