Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بدھ کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔‘
اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول فی لیٹر 252 روپے 66 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔
’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت فی لیٹر 258 روپے 34 پیسے مقرر تھی۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘ 

 

شیئر: