Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر نے گاڑی کے ٹائر میں دانت گاڑ دیئے

گوئٹے مالا ..... گوئٹے مالا کے سفاری پارک میں آنے والا کار ڈرائیور اس وقت حیران رہ گیا جب ایک بھوکے شیر نے کار کے پیچھے لگے ہوئے فالتو ٹائر میں اپنے دانت گاڑ دیئے۔کار میں خاندان کے دیگر افراد بھی شیر کو دیکھ کر خوف سے لرزتے رہے جبکہ ایک سوار کے اوسان بحال تھے اس نے ا پنے موبائل فون پر شیر کی ساری حرکت فلمبند کرلی۔ شیر کے دانت اتنے نوکیلے تھے کہ وہ ٹیوب تک جاپہنچے ۔ دور بیٹھی شیرنی اسے دیکھتی رہی۔ وڈیو میں ایک شخص کو چیختے سنا گیا کہ ٹائر تباہ ہوگیا ہے۔ ایک سیکنڈکے لئے شیر نے ٹائر کی جان چھوڑ دی تو دوسرا شخص ڈرائیور سے کہنے لگا کہ کار تیز چلائی جائے۔ اسی دوران شیر نے ٹائر چبانے کا اپنا ارادہ ملتوی کیا اور چلا گیا۔ سفاری پارک کے منتظمین کا کہناتھا کہ اس قسم کے واقعات پارک آنے والے سیاحوں کیلئے خطرہ نہیں۔

شیئر: