ریاض پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو افراد کو طلب کرلیا۔ غیراخلاقی وڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پروائرل کرنے کا الزام ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ضابطے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ریاض کے تفریحی پروگرام کے دوران دو افراد کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر پولیس نے فوری ایکش لیتے ہوئے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کیں انہیں طلب کرکے قانونی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے۔