ریاض شہر کی مصروف زندگی سے دور پرسکون ماحول میں فطرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولارس نارتھ کیمپ بہترین مقام ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہائیکنگ میں دلچسپی رکھنے والے زائرین اور خاص طور پر فطرت کی نزدیک سے جاننے کے شوقین افراد کو یادگار آؤٹ ڈور تجربہ فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
املج کے تاریخی عجائب گھر میں خاص کیا؟
Node ID: 531151
-
سعودی عرب کے ’ان سُنے‘ سیاحتی مقامات کون کون سے ہیں؟
Node ID: 544696
-
ریاض کے تاریخی مقامات، جہاں سیاح کِھنچے چلے آتے ہیں
Node ID: 561371
پولارس نارتھ کیمپ کے لیے آنے والوں کو ریاض سے باہر الثمامہ کے علاقے میں قائم کنگ خالد رائل ریزرو لے جاتا ہے جہاں وہ خوبصورت قدرتی مناظر اور جنگلی حیات کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
پولارس نارتھ کے پہلے ایڈونچر پیکج کو ’پولارس ہائیک‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں شامل گروپ کو مختلف راستوں پر ہائیکنگ کرائی جاتی ہے۔
گذشتہ 50 سال سے محفوظ پہاڑی راستوں اور وادیوں سے گزرنے کا یہ سفر تجربہ کار مقامی گائیڈز کے ساتھ کرایا جاتا ہے۔
مقامی گائیڈز اس تمام سفر کے دوران علاقے کی تاریخ اور جنگلی حیات کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔
ہائیکنگ گروپ میں شامل افراد کو چاق و چوبند رہنے کے لیے تازہ پھل اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ پولارس نارتھ کیمپ میں مختلف قسم کے کھیل اور دیگر سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں جو مخصوص لمحات کو مزید یادگار بناتی ہیں۔

پرسکون اور آرام دہ وقت گزارنے کے لیے پولارس نارتھ کیمپ ایک بہترین مقام ہے جہاں خوبصورت نظاروں کے علاوہ انڈور تفریحات بھی موجود ہیں۔
یہاں کھلی فضا میں بیٹھ کر سردیوں کی دھوپ کا سکون بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پولارس نارتھ میں روایتی عربی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خوبصورت بڑا خیمہ ’بیت الشعار‘ بھی موجود ہے جو آرم دہ اور پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔
زائرین کے خاص پیکج بھی دستیاب ہے جس میں ایک بڑی سکرین پر فلم دیکھنے کا بھی انتظام ہے، مختلف قسم کے کھیلوں کے علاوہ آگ کے گرد بیٹھ کر گرم مشروبات سے لطف اندوز ہونے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
