جدہ کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ ایونٹس سینٹر میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری ایگزبیشن ’میڈ اِن پاکستان‘ اور بزنس فورم کا انعقاد ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک، پاکستان کے وزیر تجارت کمال خان، سعودی جنرل فارن ٹریڈ اتھارٹی کے ڈپٹی گورنرعبدالعزیز السکران، فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے صدر حسن معجب الحویزی اور سفیر پاکستان احمد فاروق نے بدھ کو الیکڑانک بٹن دبا کر ایگزیبیشن کا افتتاح کیا۔ تفصیل اردو نیوز کی ویڈیو رپورٹ میں