Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں پاکستانی کی تلاش

دمام - - - - ھجرہ ملیجہ کے مغربی صحراء میں راستہ بھول جانیوالے 30سالہ پاکستانی کی تلاش میں 40گاڑیاں اور 2ہیلی کاپٹر نکل کھڑے ہوئے ۔ امدادی ٹیم نے 25کلو میٹر تک صحرا ء میں پاکستانی کو تلاش کیا ۔ ہمراہ اس کے اہل خانہ بھی تھے ۔ اس سلسلے میں رضاکارانہ بنیادوں پر تلاش کا کام کرنیوالوں کی مدد لی گئی۔ان کا تعلق ریاض ، خرج ، الجبیل ، دمام ، الخبر ، حفر الباطن اور ساجر سے ہے ۔ صحراء کا علاقہ پر خطر کوہستانی علاقے سے جڑا ہوا ہے ۔ صورتحال سنگین ہے ۔

شیئر: