Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیبرا کراسنگ سے سڑک عبور کرنے والوں کو راستہ نہ دینے پر کتنا جرمانہ؟

زیبرا کراسنگ کے قانون کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ’ ڈرائیورز زیبرا کراسنگ عبور کرنے والوں کا خیال کریں اور انہیں سڑک عبورکرنے کے لیے موقع دیں۔ ایسا نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔‘
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ایکس اکاونٹ پر زیبرا کراسنگ کے قانون کے بارے میں آگاہی مہم کے حوالے سے مزید کہا کہ’ زیبراکراسنگ سے سڑک عبور کرنے والے پیدل افراد کو راستہ نہ دینے پر 100 سے 150 ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔‘
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے’ ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ سڑک عبور کرنے والوں کا خیال کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ کسی قوم کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔‘

 

شیئر: