Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششیں، اسلامی فوجی اتحاد اور اقوام متحدہ تعاون کریں گے

مقررہ قوانین وضوابط کے تحت مشترکہ کوششیں کی جائیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
دہشتگردی کے خلاف قائم اسلامی فوجی اتحاد اور اقوام متحدہ کے سینٹر برائے انسداد دہشتگردی نے نیویارک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عالمی سطح پر استحکامِ، امن اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد کسی بھی پلیٹ فارم سے ہونے والی دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مقررہ قوانین وضوابط کے تحت مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

ر دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)

اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے سیکرٹری جنرل میجر جنرل سٹاف پائلٹ محمد بن سعید المغیدی جبکہ اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل اور انسداد دہشتگردی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولادیمیر وورینکوف مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت میں سٹراٹیجک تعاون کے حوالے سے متعدد نکات کو پیش کیا گیا جن میں سرفہرست قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلقہ فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی کورسز کے انعقاد کے علاوہ اسلامی عسکری اتحاد اور یواین کے رکن ممالک کو ضرورت کے مطابق ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنا شامل تھا۔
دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ پروگرامز اور منصوبوں پر عمل کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے مشترکہ معاونت پیش کرنا شامل ہے۔

شیئر: