Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں ہزاروں ونٹر کِٹس کی تقسیم

شاہ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے 52 سرد ترین اضلاع میں 50 ہزار ونٹر کِٹس تقسیم کر رہا ہے (فائل فوٹو: کے ایس ریلیف)
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہزاروں ونٹر کِٹس تقسیم کی گئیں۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے 52 سرد ترین اور برف سے ڈھکے اضلاع میں 50 ہزار ونٹر کِٹس تقسیم کر رہا ہے۔
ان میں سے 16 ہزار  کِٹس خیبر پختونخوا کے لیے مختص کی گئی ہیں، جہاں اب تک 11 اضلاع میں 12 ہزار 200 ونٹر کِٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی 3 ہزار 800 کِٹس دیگر 6 اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی۔
ہر ونٹر پیکج میں دو رضائیاں، مردوں اور خواتین کے لیے اُونی شالیں جبکہ بچوں کے لیے گرم کپڑے شامل ہیں۔
شفافیت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، مقامی انتظامیہ اور حیات فاؤنڈیشن جیسے شراکت داروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستان بھر میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
 

 

شیئر: