Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عالمی گھڑ دوڑ کپ، سعودی ولی عہد نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے

گھڑ دوڑ میں مجموعی انعامات کی مالیات 38.1 ملین ڈالر ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کی شب ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس گراونڈ میں عالمی گھڑ دوڑ کے چھٹے ایڈیشن کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
ایس پی اے کے مطابق عالمی گھڑ دوڑ کے مقابلے ’سعودی کپ‘ کے لیے منعقد کیے گئے جس میں مقامی اور بین الاقوامی گھڑ دوڑ کے ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سعودی کپ کے لیے یہ مقابلہ گھڑ دوڑ کے حوالے سے سب سے بڑا اور مہنگا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے جس کے مجموعی انعامات کی مالیات 38.1 ملین ڈالر ہے۔
اس موقع پر گھڑ سواری اتھارٹی کے نگرانی اعلی اور گھڑدوڑ کلب کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل نے سعودی کپ کے انعقاد اور اس کی سرپرستی کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کےلیے بھر پور تعاون کرتے ہوئے وسائل فراہم کیے۔
واضح رہے کہ سعودی کپ گھڑ دوڑ کے پانچویں ایڈیشن کے مقابلے 17 راؤنڈز پر مشتمل تھے جس کے مجموعی انعامات کی مالیت 37.6 ملین ڈالر تھی۔
ان  مقابلوں میں 13 ممالک کے 244 گھڑسواروں نے حصہ لیا تھا۔

 

شیئر: