جب بھی پاکستان میں کرکٹ میلہ سجتا ہے تو سٹیڈیم کے باہر بھی رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ کوئی جھنڈے بیچتا نظر آتا ہے تو کوئی چہروں پر پرچم پینٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ شائقین کی پیٹ پوجا کے لیے سموسے، پکوڑوں اور مختلف بیکری آئٹمز کے ٹھیلے بھی موجود ہوتے ہیں۔ کرکٹ میچ کے دنوں میں ان ریڑھی بانوں کو کتنا فائدہ ہوتا ہے دیکھیے اُردو نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔