Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد الحرام کو یومیہ 20 مرتبہ معطر کیا جاتا ہے

ماحول کو معطر رکھنے کے لیے روزانہ 2 کلو گرام عود استعمال کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین کی جانب سے رمضان کے دوران میں یومیہ بنیادوں پر مسجد الحرام میں اعلی معیار کے عود کی دھونی سے معطر کیا جاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ حرمین کی انتظامیہ کا کہنا ہے مسجد الحرام میں ماحول کو معطر رکھنے کے لیے روزانہ 20 مرتبہ عود کی دھونی دی جاتی ہے۔
حجر اسود، ملتزم اور رکن یمانی کو یومیہ بنیاد پر ہر نماز سے قبل عود اور عنبر سے معطر کیا جاتا ہے جس کے لیے روازنہ 2 کلو گرام عود استعمال کیا جاتا ہے۔

زائرین معطر ماحول میں طواف، نماز، تلاوت اور عبادت کرتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الحرام  کے زائرین ہمیشہ معطر ماحول میں طواف، نماز، تلاوت اور عبادت کرتے ہیں۔ 
 مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اور رکھنا  انتظامیہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ سعودی حکومت اس پر خطیر رقم خرچ کرتی ہے۔
واضح رہے حرمین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے لیے ماہ رمضان میں اضافی عملے کو بھی تعینات کیا جاتا ہے۔  

شیئر: