سعودی محکمہ ٹریفک نے پھر کہا ہے کہ 18 اپریل 2024 سے پہلے ہونے والے ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی ادائیگی میں 50 فیصد رعایت کی مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔
مہلت ختم ہونے کے بعد رعایت ختم ہوجائے گی ،آخری تاریخ 18 اپریل 2025 ہے۔
بتاريخ 18/ 04/ 2025م .. ينتهي تمديد فترة تخفيض قيمة غرامات المخالفات المرورية بإعفاء قدره (50%)، للمخالفات المسجلة قبل تاريخ 18/ 04/ 2024م. بادر بالسداد قبل انتهاء المهلة.#تخفيض_المخالفات_المرورية pic.twitter.com/zIo3esa2m6
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) March 17, 2025
ایس پی اے کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں واضح کیا جو لوگ جرمانے یکمشت ادا نہیں کرسکتے وہ اپنی سہولت کے مطابق ایک ایک کرکے خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرسکتے ہیں۔
بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ روڈ سیفٹی یقینی بنانے کےلیے ٹریفک ضابطوں کی پابندی ضروری ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ایوان شاہی سے جاری احکامات میں رعایتی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا حکم صادر کیا گیا تھا جو 17 اکتوبر 2024 کو ختم ہو رہی تھی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ چالانز کی ادائیگی کے لیے مہلت میں توسیع 18 اپریل 2025 تک کردی گئی ہے۔