Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے مکہ میں لبنان کے وزیراعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ میں لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کی ملاقات ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی، اور خطے اور لبنان کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل تھے۔
لبنان کے وزیراعظم کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز نے دیگر سینیئر سعودی عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔

 

شیئر: