بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے لیے ماہانہ بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان حالات میں متوسط طبقے کی بڑی تعداد توانائی کے متبادل ذرائع یعنی سولر انرجی کی طرف منتقل ہوئی ہے لیکن لوئر مڈل کلاس اور اس سے بھی نچلے طبقے کے لیے یہ سولر سسٹم لگوانا اب بھی مہنگا کام ہے کیونکہ اس کے لیے یکمشت بڑی رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم اب مارکیٹ میں ایسے حل آ گئے ہیں جس سے کم آمدنی والے افراد بھی بہتر فنانشل مینیجمنٹ کے ذریعے سولر سسٹم حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیل دیکھیں کراچی کے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں