Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر شمالی حدود کی قبائلی سرداروں اور عوام سے ملاقات

گورنر نے شہریوں سے فردا فردا ملاقات بھی کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر شمالی حدود ریجن شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے رفحاء کمشنری کے دورے کے موقع پر سول اور عسکری اعلی عہدیداروں سمیت قبائل کے سرداروں اور عوام سے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر شمالی حدود شہزادہ فیصل بن خالد نے عمائدین اور شہریوں سے ملاقات کمشنر رفحاء کے دفتر میں کی جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔

ملاقات کمشنر رفحاء کے دفتر میں ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)

گورنر شمالی حدود نے عوامی مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شہزادہ فیصل بن خالد نے کمشنری میں فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ  شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سرکاری ادارے بھرپور طریقے سے خدمت کررہے ہیں۔

گورنر نے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ (فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے اختتام سے قبل گورنر شمالی حدود شہزادہ فیصل بن خالد نے شہریوں سے فردا فردا ملاقات بھی کی اور مختلف موضوعات کے حوالے سے ان کی درخواستیں وصول کیں۔
 

 

شیئر: