لاہور... چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی ہفتے کو رات گئے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ائیر پورٹ پر اہل خانہ اور شائقین کی بڑی تعدادنے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپیئنزٹرافی میں فتح سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس پر فخر ہے۔ انہوں نے تسلیم کیاکہ ہندکے ساتھ پہلے میچ میں شکست پر مایوسی ضرور تھی مگر ٹیم مینجمنٹ نے مورال بلند کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پاکستان نے رد ہم حاصل کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔ تنقید کے بعد ٹیم پر اچھی کارکردگی دکھا نے کے لئے دباو ہوتا ہے۔