لندن ..... نوجوانوں میں آجکل ایک نیا رجحان تقویت پا رہا ہے اور وہ اب ٹیٹو کی جگہ اپنی جلد میں رنگ برنگے دھاگے پیوست کروا رہے ہیں۔ یہ رجحان زیادہ تر چین میں ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ایسی بے شمار تصاویر ڈالی گئی ہیں جن میں بچوں تک نے اپنے ہاتھ ، پاﺅں اور ہونٹوں پر ایسے رنگ برنگے دھاگے جلد میں پیوست کروا رکھے ہیں۔خیال ہے کہ جاپان میں اس قسم کا ایک کارٹون بڑا مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی نوجوانوں میں اسکا شوق بڑھا ہے۔ چینی اخبار پیپلز ڈیلی نے ایسے نوجوانوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ بعض لوگوں نے اس پر سوالات بھی اٹھائے ہیںانہوں نے کہا کہ یہ چیز کیسے فیشن ایبل ہوسکتی ہے۔ ایک اور نے سوال کیا کہ کیا اپنے فون سے کھیلنا آپ کے لئے تفریح نہیں۔ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ کوئی فیشن نہیں بلکہ خود کو اذیت دینا ہے۔