Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل مشرا کو سرکار ی بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی حکومت کے محکمہ پبلک ورکس نے سابق کابینہ وزیر کپل مشرا سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سول لائنز میں واقع سرکاری بنگلہ خالی کردیں۔ایک سینیئرسرکاری افسر کا کہنا ہے کہ مشرا اب وزیر نہیں رہے اسلئے انہیں سرکاری بنگلہ رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ مشرا کو 6مئی کو برطرف کردیا گیا تھاجس کے بعد وہ صرف15دن سرکاری بنگلے میں رہائش رکھنے کا اختیار رکھتے تھے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر ستیندر جین نے ایک ہفتے پہلے ڈپارٹمنٹ کو تحریر دیا تھا کہ بنگلہ خالی کرایا جائے۔

شیئر: