Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو شکست دیدی

لیسٹر... ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ اوپنر ناہیدہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگر کھیلی۔ اسماویہ اقبال نے 27 جبکہ نین عابدی نے 22 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی بنیاد فراہم کی۔ پاکستانی فیلڈرز نے بولرز کی بھرپور مدد کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 177 رنز پر جنوبی افریقہ کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی میچ میں فتح حاصل کرلیں گی لیکن 49 اوورز میں شبنیم اسماعیل نے 16 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔ 

 

شیئر: