Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی طرف سے سشما سوراج کی تعریف

واشنگٹن۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رات 2بجے بھی مدد طلب کرنیوالوں کیلئے حاضر ہوتی ہیں۔دنیا کے مختلف حصوں میں 80ہزار سے زیادہ ہندوستانی کسی نہ کسی مسئلے سے دوچارتھے لیکن ہماری حکومت انہیں بحفاظت وطن لانے میں کامیاب رہی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انتہائی طاقتور بن چکا ہے اور میں بھی اسے استعمال کرتا ہوں لیکن وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ وہ یہ کہ کس طرح کسی محکمے کو اسکے استعمال سے مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نے سفارتکاری کو ’’انسانی چہرہ‘‘دینے پر تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال سے گڈ گورننس پیش کی۔وزارت خارجہ اب ملک میں غریب ترین لوگوں سے بھی رابطے کا ذریعہ بن چکی ہے۔

شیئر: