Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ نے نوجوان کا بازو کاٹ ڈالا

ناگپور۔۔۔۔۔کرناٹک کے شہر بنگلو رکے نواحی علاقے میں ناگپور کا رہائشی 26سالہ مودت مگرمچھ کے حملے میں اپنے ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا۔وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ جنگل میں نہر کے کنارے ٹریکنگ کررہا تھا۔ ان دونوں کے ہمراہ2کتے بھی تھے۔ مگرمچھ کو نہر میں دیکھ کر یہ کتے پانی میں اتر گئے ، مودت بھی ان کے پیچھے اترا اور اسی دوران مگرمچھ نے حملہ کردیا۔اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ڈاکٹر تھامس نے بتایا کہ3ماہ کے اندر مریض کو مصنوعی ہاتھ لگایا جائے گا۔محکمہ جنگلات نے دعویٰ کیا کہ ہم نے نہر کے کنارے انتباہی بورڈ ز لگا رکھے ہیں جن پر تحریر ہے کہ جھیل میں مگرمچھ ہیں۔

شیئر: