ملتان.... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو نشتر اسپتال ملتان میں احمد پور شرقیہ حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور برن سینٹر کے انچارج نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحران سے نمٹنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عوامی شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔