وا شنگٹن ...امریکہ نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی شہریوں کو سید صلاح الدین کے ساتھ لین دین سے روکا گیا ہے۔ اگر امریکہ میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو انہیں بلاک کردیا جائے گا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ نئی دہلی کا ابتدا سے یہ موقف ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔