اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو اتوار2جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ سمن جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق طارق شفیع کو طلبی کا سمن جے آئی ٹی کے ممبر عرفان منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ طارق شفیع سے پہلے بھی 13گھنٹے تفتیش کی جاچکی ہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی پر ہراساں کرنے اور بدسلوکی کا الزام عائدکیا تھا۔جے آئی ٹی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرچکی ہے۔