Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے ریاستی قرضوں پر انشورنس کی لاگت میں اضافہ

ریاض ....... 4عرب ممالک کی جانب سے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کرنے اورعمل درآمد کیلئے 10دن کی مہلت دینے کے بعد قطر کے ریاستی قرضوں پر انشورنس کی لاگت میں بھاری اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کیلئے 5سالہ کریڈٹ خطرات کے معاہدوں میں 4پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر پوائنٹ 115تک پہنچ گئے۔ یہ جون 2016ءسے لیکر اب تک انتہائی اضافہ ہے۔ کویت عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست قطر کو پیش کرچکا ہے۔سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین نے قطر سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے 13مطالبات پیش کئے ہیں۔

شیئر: