دبئی: پاک سرزمین پارٹی کی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
دبئی (عمران خان یوسفزئی) پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان کی جانب سے پارٹی عہددارن اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا گیا۔ صحافیوں سمیت مہمانوں کی تواضع دبئی میں کراچی طرز کے روایتی کھانوں سے کی گی۔اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے رہنماوں ڈاکٹر اکرم ، محمد فیصل اور محمد عاطف خان نے کہا کہ ہم نے ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے ایونٹ کو یادگار بناتے ہوئے دوبئی میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا ہے جبکہ پاکستان میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کے پاک سر زمین پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہم کھل کر صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔